امریکہ میں ملیشیاگروپوں پر پابندی کے باوجود،حکومت مخالف عناصر میں اضافہ
👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ میں ملیشیاگروپوں پر پابندی کے باوجود،حکومت مخالف عناصر میں اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ میں قانونی مشاورت کی ایک غیر منافع بخش تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کچھ ملیشیا گروپوں کے ٹوٹنے اور نفرت کرنے والے گروپوں میں کمی کے باوجود ملک میں حکومت مخالف انتہا پسند تنظیموں میں اضافہ ہوا۔
“دی سدرن پاورٹی لاء سینٹر” یا ایس پی ایل سی، امریکہ میں قائم ایک ایسی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو شہری حقوق کے تحفظ اور نسلی منافرت کے خلاف کیسز میں قانونی مشاورت فراہم کرتی ہے۔منٹگمری، الاباما میں قائم ، یہ تنظیم سفید فام بالادستی کے گروہوں کے خلاف قانونی مقدمات میں مشاورت، نفرت انگیز گروہوں اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کی درجہ بندی، اور رواداری کی تعلیم کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے جانی جاتی ہے۔
ایس پی ایل سی نے بتایا کہ 2022 میں حکومت مخالف گروپوں کی تعداد 702 ہو گئی تھی، جو 2021 میں 488 تھی یعنی 44 فیصد اضافہ ہوا ۔ 2015 کے بعد یہ تعداد سب سے زیادہ تھی۔
SPLC کے انٹیلی جنس پراجیکٹ کے سینئر ریسرچ تجزیہ کار ٹریوس میک ایڈم کے مطابق، قدامت پسند والدین کے حقوق کے گروپ Moms for Liberty اور “طلبا کی شمولیت کی مخالف گیارہ دوسری تنظیموں کےSPLC کی جانب سے نامزد کئے جانے سےاس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ SPLC کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اسکولوں میں ،تنوع اور سب کی شمولیت کی مخالفت کے لیے انتہا پسندانہ حربے استعمال کرتے ہیں۔
میک ایڈم نے ای میل کے ذریعےبتایا کہ ان شدت پسند گروپوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ انہوں نے بددیانتی اور غلط معلومات کی مہم کے ذریعے مقامی اسکولوں کو نشانہ بنایا۔ جو ہم جنس پرست برادری LGBTQ کو حقارت کی نظر سے دیکھنے اور درست تاریخ کی تعلیم کو مسخ کرنے کی کوشش سے متعلق تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایل سی نے حکومت مخالف انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں متعدد نئے “خودمختار شہری” گروپوں کو بھی شامل کیا ہے ۔ خودمختار شہری خود کو امریکی قانون سے مستثنیٰ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملیشیا گروپوں میں جو کمی ہوئی تھی ، حکومت مخالف تحریکوں کے ان دو حصوں میں اضافے نے اس کوبے اثر کر دیا۔
SPLC کا کہنا ہے کہ بہت سے ملیشیا گروپ جیسا کہ حکومت مخالف تحریک کا نیم فوجی ونگ ہے ،6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل پر حملے کے بعد ،تعداد میں بہت کم رہ گئے ۔ SPLC کے مطابق دو ہزار اکیس میں 92فعال ملیشیا گروپ تھے جو 2022 میں کم ہو کر 61 رہ گئے۔
حکومت مخالف سب سےمعروف ملیشیا ، اوتھ کیپرز کےبانی لیڈر سٹیورٹ رہوڈز کو 6 جنوری کے حملے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ انہیں اور ور ایک سابق لیفٹیننٹ کوبالاترتیب 18 اور 12 سال کی سزا سنائی گئی بہت سے دیگر لیڈروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اوتھ کیپرز نامی گروپ کی بہت سے مقامی شاخیں ختم ہو گئیں۔
SPLC کے انٹیلی جنس پروجیکٹ میں ریسرچ، رپورٹنگ اور تجزیہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریچل کیرول ریواس نے باور کروایا کہ حکومت مخالف گروپس، جو وفاقی حکومت کو ظالم اور ناجائز سمجھتے ہیں، جمہوری انتظامیہ کے تحت بڑھتے جاتے ہیں جبکہ وہ اس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
نفرت انگیز گروہ ، جو تارکین وطن اور LGBTQ جیسے لوگوں کے تمام طبقوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی تعداد 2021 میں 733 سے کم ہو کر گزشتہ سال 523 رہ گئی،2018 میں یہ تعداد 1,000 سے زیادہ ہونے کے بعد نمایاں طور پر گر گئی ہے۔
لیکن SPLC حکام نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ نفرت اور انتہا پسندی میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کی سخت انتہا پسندی اور مرکزی دھارے کی سیاست کے درمیان تقسیم کی لکیر تیزی سے دھندلی ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ نفرت انگیز گروپ 6 جنوری کے بعد کی حکمت عملی میں تبدیلی کے بعد مرکزی دھارے میں آ گئے ہیں۔
SPLC نفرت انگیز ی کے بارے میں انیس سو نوے سے اپنی سالانہ رپورٹ شائع کر رہی ہے۔
حالیہ برسوں میں، کچھ قدامت پسند گروہوں نے SPLC پر تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ اس نے غیر منصفانہ طور پر ان پر انتہا پسند ی کا لیبل لگا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
دس امریکی طیارے دفاعی سازو سامان لیکر اسرائیل پہنچ گئے
30/October/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
شام کے شہر السویداء میں مسلح جھڑپیں، شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی
30/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بوسنیا میں اطالوی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
30/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
29/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ، ایک اور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع
29/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
فلسطینی صدر محمود عباس کو اسرائیل کی نئی حکومت سے مذاکرات کی امید
29/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26410 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9311 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7564 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5535 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C