امریکہ نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
👁️ 368 بار دیکھا گیا
امریکہ نے روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز۔اے ایف پی) ٹرمپ انتظامیہ نے دو بڑی ریاستی روسی تیل کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ایک دن قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کے منصوبے ناکام ہو گئے تھے۔
امریکہ نے روس کی دو بڑی تیل و گیس کمپنیوں، روزنیفٹ اور لک آئل، اور ان کی درجنوں ذیلی کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ دونوں کمپنیاں ماسکو اسٹاک ایکسچینج کی دس بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں اور روس و بین الاقوامی سطح پر تیل و گیس کی تلاش، پیداوار، صفائی اور فروخت میں مصروف ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے امن مذاکرات پر بات چیت کے بعد کہا، ''جب بھی میں ولادیمیر سے بات کرتا ہوں، تو گفتگو تو اچھی ہوتی ہے لیکن پھر اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ان پابندیوں کا اعلان اس وقت کیا جب امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بوڈاپیسٹ میں ہونے والی ملاقات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
امریکی پابندیوں کے تحت ان کمپنیوں یا افراد کی امریکہ میں موجود ''تمام جائیداد اور مفادات‘‘ منجمد کر دیے گئے ہیں، اور امریکی افراد یا ادارے ان کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔
برطانوی حکومت کے مطابق، روزنیفٹ اور لک آئل روزانہ 3.1 ملین بیرل تیل برآمد کرتی ہیں۔ روزنیفٹ عالمی سطح پر 6 فیصد اور روسی تیل کی تقریباً نصف پیداوار کی ذمہ دار ہے۔
'نئی پابندیاں ضروری تھیں‘
اس دوران بدھ کے روز، روس نے یوکرین پر شدید بمباری کی، جس میں کم از کم سات افراد، جن میں بچے بھی شامل تھے، ہلاک ہو گئے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ نئی پابندیاں ''پوٹن کی اس بے معنٰی جنگ کو ختم کرنے سے انکار‘‘ کی وجہ سے ضروری تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تیل کمپنیاں کریملن کی ''جنگی مشین‘‘ کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔
بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا، ''اب وقت آگیا ہے کہ قتل وغارت کو روکا جائے اور فوری جنگ بندی کی جائے۔‘‘
بدھ کے روز اوول آفس میں روٹے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے پوٹن پر امن قائم کرنے میں سنجیدگی نہ دکھانے پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ پابندیاں کسی پیش رفت پر مجبور کریں گی۔
ٹرمپ نے کہا، ''مجھے بس لگا کہ وقت آ گیا ہے۔ ہم نے کافی انتظار کیا۔‘
انہوں نے پابندیوں کے پیکج کو ''زبردست‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اگر روس جنگ روکنے پر رضامند ہو جائے تو وہ امید کرتے ہیں کہ پابندیاں جلد واپس لی جا سکتی ہیں۔
روٹے نے بھی اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ''پوٹن پر مزید دباؤ ڈالیں گی۔‘‘ انہوں نے کہا، ''آپ کو دباؤ ڈالنا ہوتا ہے، اور یہی کام انہوں نے آج کیا۔‘‘
یوکرین کی جانب سے پابندیوں کا خیرمقدم
یوکرین کی امریکہ میں سفیر نے پابندیوں کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ امن صرف دباؤ کے ذریعے ممکن ہے۔
یوکرین کی امریکہ میں سفیر اولگا اسٹیفانیشینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ''یہ اقدام روس کو جنگ ختم کرنے کے لیے حقیقی مذاکرات شروع کرنے کا موقع دینے کی متعدد کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ''یہ فیصلہ یوکرین کے مستقل مؤقف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ امن صرف طاقت اور جارح ملک پر دباؤ کے ذریعے ممکن ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب بین الاقوامی ذرائع استعمال کیے جانے چاہئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 362 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 709 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 620 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C