امریکہ کا نائجیریا میں داعش کے خلاف مہلک حملہ، ٹرمپ کا ’متعدد کامیاب کارروائیوں‘ کا دعویٰ
👁️ 256 بار دیکھا گیا
امریکہ کا نائجیریا میں داعش کے خلاف مہلک حملہ، ٹرمپ کا ’متعدد کامیاب کارروائیوں‘ کا دعویٰ
واشنگٹن / ابوجا (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمال مغربی نائجیریا میں شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف ’بھرپور اور مہلک‘ حملوں کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نائجیریا میں داعش کے عناصر زیادہ تر بے گناہ مسیحیوں کو نشانہ بنا کر بے رحمی سے ہلاک کر رہے تھے، جس کے بعد امریکی فوج نے کارروائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ’متعدد انتہائی درست اور کامیاب حملے‘ کیے، تاہم ان حملوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب امریکی افریقہ کمانڈ (افریکوم) نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی نائجیریا کی حکومت کو اعتماد میں لے کر صوبہ سوکوتو میں کی گئی۔
نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف معیتما نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک مشترکہ کارروائی تھی جس کا مقصد دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، اور اس کا کسی خاص مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’میری قیادت میں امریکہ انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کو پنپنے نہیں دے گا۔‘‘
یاد رہے کہ نومبر میں صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو نائجیریا میں اسلام پسند عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ممکنہ کارروائی کی تیاری کا حکم دیا تھا۔
صدر ٹرمپ اس سے قبل یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ نائجیریا میں مسیحیوں کے خلاف نسل کشی ہو رہی ہے، تاہم انسانی حقوق کے اداروں اور تشدد پر نظر رکھنے والے گروہوں کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ مسیحیوں کو مسلمانوں کے مقابلے میں زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں مسلمان اور مسیحی آبادی کا تناسب تقریباً برابر ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے نائجیریا کی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کے مشیر کا کہنا ہے کہ ملک خودمختار ہے اور کسی بھی عسکری کارروائی کو مشترکہ طور پر انجام دیا جانا چاہیے۔
نائجیریا کی حکومت کے مطابق شدت پسند عناصر کسی ایک مذہب کو نہیں بلکہ مسلمان، مسیحی اور دیگر افراد کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C