امریکہ کی فضائی حدود میں مشتبہ چینی ‘جاسوس’ غبارے کی پرواز
👁️ 34 بار دیکھا گیا
امریکہ کی فضائی حدود میں مشتبہ چینی ‘جاسوس’ غبارے کی پرواز
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) امریکہ ایک مشتبہ چینی ‘جاسوس غبارے’ کا سراغ لگا رہا ہے جسے امریکی فضائی حدود میں کچھ دنوں سے دیکھا گیا ہے۔لیکن حکام نے جمعرات کو بتایا کہ پینٹاگون نے اسے مار گرانے کا فیصلہ نہیں کیا کیوں کہ اس سے زمین پر موجود لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسو سی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ایک سینئر دفاعی اہلکار نے پینٹاگون کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ کو “بہت زیادہ اعتماد” ہے کہ یہ چین کا بہت بلندی پر اڑنے والا غبارہ ہے جو معلومات اکٹھا کرنے کے لیے حساس مقامات پر اڑ رہا ہے۔
غبارے کوجن جگہوں پر دیکھا گیا ان میں سے ایک مونٹانا ریاست تھی۔ مونٹانا میں مالمسٹروم ایئر فورس بیس پر ملک کی تین جوہری میزائل تنصیبات میں سے ایک واقع ہے۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حساس معلومات پر تبادلۂ خیال کیا۔
دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے اس معاملے پر ایک مختصر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت غبارے کا سراغ لگانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ غبارہ فی الحال تجارتی ہوائی ٹریفک سے بہت زیادہ اونچائی پر سفر کر رہا ہے اور اس سے زمین پر موجود لوگوں کو فوجی یا جسمانی خطرہ درپیش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کہ ‘جاسوس غبارہ ‘حساس معلومات جمع نہ کرسکے۔
دفاعی اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے متعدد چینلز کے ذریعے چینی حکام سے رابطہ کیا ہے اور انہیں معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے۔
مبینہ چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں پرواز کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اپنے پہلے دورۂ بیجنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور یہ دورہ اس ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔
‘غبارہ میزائل فیلڈز پر اڑنے کی کوشش کر رہا تھا’
اگرچہ بلنکن کے دورۂ بیجنگ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان اس بارے میں بات ہو رہی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا غبارے کی امریکی فضائی حدود میں پرواز کا معاملہ وزیرِ خارجہ بلنکن کے دورۂ بیجنگ کو متاثر کرے گی۔
‘اے پی’ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ فوج غبارے کو حساس معلومات اکٹھا کرنے سے روکنے کے لیے کیا کر رہی ہے یا اگر اسے گرایا نہیں گیا تو پھر اس کا کیا ہوگا۔
سینئر دفاعی اہلکار نے کہا کہ امریکہ کے پاس ایف بائیس سمیت لڑاکا طیارے ہیں، اگر وائٹ ہاؤس نے حکم دیا تو وہ غبارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔
دفاعی اہلکار کے مطابق جاسوس غبارہ مونٹانا کے میزائل فیلڈز پر اڑنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن امریکہ نے اندازہ لگایا ہے کہ چین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کے لحاظ سے اس غبارے کی اہمیت محدود ہے جو چین پہلے ہی جاسوسی سیٹیلائٹ جیسے دوسرے ذرائع سے جمع نہیں کر سکتا تھا۔
اہلکار نے غبارے کے سائز کی وضاحت نہیں کی لیکن کہا کہ یہ اتنا بڑا ہے کہ اس کی اونچائی کے باوجود کمرشل پائلٹ اسے دیکھ سکتے ہیں۔
بدھ کو مونٹانا کے بلنگز-لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر ڈیڑھ بجے سے ساڑھے تین بجے تک تمام فضائی ٹریفک روک دی گئی تھی۔
بلنگز گزٹ نامی ایک اخبار نے اس علاقے میں ایک بڑے سفید غبارے کی تصویر کھینچی ہے۔ تاہم پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ وہی غبارہ تھا جس کے بارے میں شبہہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ چین کا جاسوس غبارہ ہے۔
دفاعی اہلکار نے کہا کہ غبارے کے بارے میں جو چیز انہیں فکر مند کر رہی ہے وہ اس کی اونچائی تھی جس پر یہ پرواز کر رہا تھا اور یہ کہ کسی مقام پر یہ کتنا وقت گزار سکتا تھا۔ تاہم اہلکار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9290 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C