امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 20 زخمی
👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 20 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ٹیکساس کے 2 شہروں اوڈیسا اور مڈ لینڈ کے درمیان ایک علاقے میں چلتی گاڑی سے عام راہگیروں پر فائرنگ کی۔
اوڈیسا پولیس چیف مائیکل گریک نے میڈیا کو بتایا کہ ’فائرنگ کے اس واقعے میں 7 افراد مارے گئے’۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ایک سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بناتے ہوئے کیا جس کے بعد اس نے امریکی پوسٹل ٹرک میں سوار ہوکر راہگیروں پر اندھادھند فائرنگ کی۔
بعد ازاں پولیس نے اوڈیسا شہر میں قائم ایک سنیما گھر کے سامنے اس حملہ آور کو گھیر لیا تاہم اس دوران بھی اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تاہم اس کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حملہ آور کی عمر تقریباً 34 سے 36 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے جو ایک سفید فارم امریکی شہری تھا تاہم اب تک اس کا نام سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ امریکا میں عام شہریوں پر فائرنگ اور انہیں ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں ٹیکساس کے شہر ایل پاسو کے ایک شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے 22 افراد مارے گئے تھے۔
اس واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
ایل پاسو شاپنگ مال واقعے کو گزرے ایک دن بھی نہ ہوا تھا کہ ریاست اوہائیو میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک جبکہ 16 کو زخمی کردیا تھا۔
تاہم پولیس کی جانب سے اوہائیو واقعے کے شخص کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C