امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی تجاویز مسترد کر دیں، بحری محاصرے کا اعلان
👁️ 219 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی تجاویز مسترد کر دیں، بحری محاصرے کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں اور ممکنہ معاہدہ تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
جمعے کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم پیش کردہ تجاویز قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا، “ہم نے ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے، لیکن میں اس وقت ان کی پیشکش سے خوش نہیں ہوں، انہیں بہتر ڈیل کرنی ہوگی۔”
صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں، جن میں ٹیلی فونک بات چیت بھی شامل ہے، تاہم انہوں نے اس شک کا اظہار کیا کہ آیا ایران واقعی کسی حتمی معاہدے تک پہنچ پائے گا یا نہیں۔
فلوریڈا میں ایک خطاب کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ’آبنائے ہرمز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مختلف ایرانی شخصیات براہ راست رابطے کر رہی ہیں اور معاہدے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ واشنگٹن اس بات کا تعین کر رہا ہے کہ کس فریق سے باضابطہ مذاکرات کیے جائیں۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ ایران اسے برسوں سے دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے، تاہم امریکہ نے اس حکمت عملی کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران کی بحری سرگرمیوں کو محدود کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کی عسکری صلاحیتوں سے متعلق بڑے دعوے بھی کیے۔ ان کے مطابق ایران کا فضائی دفاع اور ریڈار نظام شدید متاثر ہو چکا ہے، جبکہ میزائل تنصیبات اور پیداوار کی صلاحیت کو بھی بڑی حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ درجنوں ایرانی بحری جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ اس سے اسرائیل، یورپ اور خود امریکہ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف بحری محاصرے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک جہاز کو تحویل میں لے کر اس کا سامان اور تیل قبضے میں لیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا، “ہم تقریباً بحری قزاقوں کی طرح کام کر رہے ہیں، لیکن ہم سنجیدہ ہیں۔”
رپورٹس کے مطابق ایران سے منسلک متعدد جہاز ایشیائی پانیوں میں امریکی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں، جہاں پابندیوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکرز اور کنٹینر بردار جہازوں کو بھی تحویل میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ جنگی کشیدگی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے بیشتر بین الاقوامی جہازوں کی آمدورفت محدود کر دی ہے، جس کے جواب میں امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
موجودہ صورتحال میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور خطے میں مزید تصادم کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C