امریکی مذاکرات کار ایران امن معاہدے میں جلد بازی نہ کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
👁️ 428 بار دیکھا گیا
امریکی مذاکرات کار ایران امن معاہدے میں جلد بازی نہ کریں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار 24 مئی کے روز کہا کہ انہوں نے امریکی مذاکراتی مندوبین سے کہہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن ڈیل میں کوئی جلد بازی نہ کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول تہران کے ساتھ مکالمت تعمیری طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔
واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے صدر نے کہا کہ عمومی توقعات یہی ہیں کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، تاہم اس معاہدے پر دستخط ہونے تک امریکی مذاکراتی مندوبین ’’کوئی جلد بازی نہیں کریں گے۔‘‘
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اتوار کے روز لکھا، ’’مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور میں نے اپنے مذاکراتی نمائندوں پر واضح کر دیا ہے کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہماری طرف سے کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر مزید لکھا، ’’جب تک کسی معاہدے تک پہنچا نہیں جاتا، اس کی تصدیق نہیں ہو جاتی اور دستخط نہیں ہو جاتے، تب تک ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی پوری قوت کےساتھ جاری رکھی جائے گی۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آج کے اس بیان سے صرف ایک روز قبل کل ہفتہ 23 مئی کے دن کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے ’’مذاکراتی عمل زیادہ تر مکمل کر لیا گیا ہے،‘‘ تاہم آج اتوار کے روز ان کا کہنا تھا کہ کوئی ’’جلد بازی اس لیے نہیں کی جائے گی کہ اس معاملے میں وقت کا پلڑا ہماری طرف جھکا ہوا ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ کے الفاظ میں، ’’معاہدے کے لیے دونون فریقوں کو اپنے لیے درکار پورا وقت استعمال کرنا چاہیے، تاکہ جب کوئی معاہدہ کیا جائے، تو وہ بالکل درست طور پر کیا جائے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C