امریکی منصوبہ خطے میں امن کے بجائے تباہ کا باعث بنے گا، حماس
👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکی منصوبہ خطے میں امن کے بجائے تباہ کا باعث بنے گا، حماس
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ کا پیش کردہ منصوبہ مشرقی وسطیٰ میں امن کا ذریعہ نہیں بلکہ پورے خطے میں تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری امریکا اور صیہونی ریاست پر عائد ہوں گی۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کو خطے میں تباہی کا ایک نیا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ مشرقی وسطیٰ میں امن کا ذریعہ نہیں بلکہ پورے خطے میں تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں پیش کیاگیا ہے جب پہلے ہی سے پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں ہے اور امریکی سازشی منصوبہ اس تباہی میں مزید اضافہ کرے گا۔
حماس کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل کے نام سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ ایک سازش ہے جس کو ٹرمپ اور نیتن یاھو جیسے امن دشمن عناصر نے تیار کیا ہے جس کا مقصد قضیہ فلسطین کو تباہ کرنا اور فلسسطینی قوم کے حقوق اور ان کے مستقبل کی قیمت پر صہیونی ریاست کو مضبوط کرنا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کا پروگرام امن کے لیے نہیں بلکہ بدامنی کا ذریعہ بنے گا۔ اس کی تمام تر ذمہ داری امریکی انتظامیہ اور قابض ریاست پرعاید ہوگی۔
حماس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے وقت بعض عرب اور یورپی ممالک کے مندوبین اور وزراء کی شرکت شرمناک ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کو فلسطینی قوم پر اپنے جرائم کو مزید بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو جرم قرار دے کر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو سند جواز فراہم کی گئی ہے۔
بیان میں تمام فلسطینی قوتوں اور عالم اسلام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف ایک موقف اختیار کرکے قابض صہیونی ریاست اور امریکی سازشی منصوبوں کو ناکام بنائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C