انڈیا دنیا میں ادویات لیکن پاکستان اب بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، بھارتی آرمی چیف
👁️ 110 بار دیکھا گیا
انڈیا دنیا میں ادویات لیکن پاکستان اب بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، بھارتی آرمی چیف
سرینگر + اسلام آباد (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) بھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج موکنڈ نراوا نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ”کرونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے بھارت نہ صرف اپنے شہریوں کی مدد کر رہا ہے، بلکہ کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے بھارت دنیا کے دیگر ملکوں میں اپنی طبی ٹیمیں اور ادویات بھیج رہا ہے”؛ جب کہ، دوسری جانب، بقول ان کے، ”پاکستان دہشت گردی برآمد کر رہا ہے”۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعے کو معمول کی اخباری بریفنگ کے دوران بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزام کو “غیر ذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ پر مبنی” قرار دیتے ہوئے، سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
سری نگر سے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دورے کے دوران، ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے دعویٰ کیا ہے کہ ”کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھارت دنیا میں ادویات برآمد کر رہا ہے۔ لیکن، پاکستان اس بحران میں بھی دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے”۔
‘India exports medical aid, Pakistan exports terror’ – Indian Army Chief General MM Naravane lashed out at Pakistan over its constant provocations at the border. Watch pic.twitter.com/NDDIYsmkI6
— Hindustan Times (@htTweets) April 17, 2020
جنرل منوج موکنڈ نراوانے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔اُنہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات بھارتی فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔
بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی سربراہ کا یہ بیان نئی دہلی کی جانب سے بھارت کے زیر اتنظام کشمیر میں ”گزشتہ سال 5 اگست سے جاری انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے”۔
یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے نئی دہلی کے زیر انتظام متنازع جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد اسے بھارت میں ضم کر لیا تھا۔ پاکستان اس اقدام کو مسترد کر چکا ہے۔
بھارت کی فوج کے سربراہ کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں متنازع کشمیر کو جدا کرنے والی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کرتے ہیں۔
بھارت نے حال ہی میں پاکستان پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جب کہ پاکستان اس الزام کو مسترد کر چکا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روں سال اب تک بھارت کی طرف مبینہ طور پر 765 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 عام شہری شہید اور 54 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان پر تاحال بھارتی حکومت کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ لیکن، حال ہی میں خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی فوج کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان نے رواں سال مارچ میں پاکستان کی فوج نے 411 بار سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
لائن آف کنڑول پر بھارت اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور ماضی میں بھی اسلام آباد اور نئی دہلی ایک دوسرے پر 2003 میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C