انگلینڈ کو شکست دے کر اٹلی یورو کپ کا چیمپئن بن گیا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
انگلینڈ کو شکست دے کر اٹلی یورو کپ کا چیمپئن بن گیا
لندن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) ایک سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی، انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ آوٹ میں دو کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر یورو کپ چیمپئن بن گیا۔ میچ کے بعد مداحوں کے درمیان تشدد کے واقعے کے سلسلے میں 45 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یورو کپ 2020 کا فائنل مقابلہ سنسنی خیز رہا۔ مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد فیصلہ کن بنانے کے لیے تیس منٹ کا اضافی وقت دیا گیا لیکن اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس میں اٹلی نے انگلینڈ پر دو کے مقابلے تین گول سے شکست دے دی۔
پینلٹی شوٹ آوٹ سے انگلینڈ کے خلاف اٹلی کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل اس نے 1968 میں انگلینڈ کو پینلٹی شوٹ سے ہرایا تھا۔ اس طرح اس مرتبہ بھی انگلینڈ کا چیمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔ 1966کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ایک بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا تھا۔
اتوار کی رات ہونے والے اس فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، شہزاہ ولیم، کیٹ مڈلٹن بھی موجود تھے۔ جب کہ ہالی وڈ کے اداکار ٹام کروز اور شہرہ آفاق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
انگلینڈ کی ابتدا میں برتری
انگلینڈ نے میچ شروع ہوتے ہی اٹلی کے خلاف گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی تاہم اٹلی کے لیونارڈو بنوچی نے کھیل کے 67 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلے کو برابری پر لا دیا۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس(اے پی) کے مطابق مقررہ اور پھر تیس منٹ کے اضافی وقت تک جب کوئی گول نہیں ہوسکا تو پینلٹی شوٹ آوٹ کا مرحلہ آیا۔ اس میں انگلینڈ کے تین سیاہ فام کھلاڑی اپنی پنالٹیز پر گول اسکور نہ کرسکے۔ ان میں بوکایوساکا، مارکوس ریش فورڈ اور جاڈون سانچو شامل ہیں۔
انگلینڈ کے مداح ناراض
اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے مذکورہ تینوں سیاہ فام کھلاڑیوں کو نسلی تعصب پر مبنی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ‘نسل پرستانہ اور توہین آمیز‘ پیغامات پوسٹ کیے گئے۔
لندن کی پولیس ان پیغامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے اس حرکت کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں ان کھلاڑیوں کے خلاف استعمال کی جانے والی زبان سے ‘شدید رنج‘ پہنچا ہے۔
مداحوں کے درمیان ہاتھا پائی
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کے روز برطانوی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اٹلی اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کے بعد ویمبلے اسٹیڈیم کے قریب موجود مداحوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
ان واقعات میں انیس پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ پولیس نے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
فائنل میں اٹلی کی فتح پر برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزاہ ولیم نے اطالوی ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے برطانوی کھلاڑیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی کوشش پر ‘فخر‘ ہونا چاہئے۔
یورو کپ 2020 میں کامیابی کے بعد اٹلی میں مداحوں کا جشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8903 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4731 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1965 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C