انگلینڈ کی مذہبی تنظیمیں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث
👁️ 79 بار دیکھا گیا
انگلینڈ کی مذہبی تنظیمیں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث
لندن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی) انگلینڈ اور ویلز میں سرگرم کئی مذہبی تنظیموں پر بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایک آزاد تحقیقاتی رپورٹ میں بھی ان الزامات کا ذکر ہے۔
اس انکوائری میں سن 2015 سے لے کر سن 2020 کے دوران متعدد مذہبی تنظیموں کی چھتری تلے رونما ہونے والی سرگرمیوں اور کارروائیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس دوران یہ واضح ہوا کہ بچوں کے ساتھ اس استحصالی عمل میں ملوث افراد یا تو مذہبی تنظیموں کے ملازم تھے یا پھر ان سے وابستہ افراد تھے اور جنسی استحصال کے تمام واقعات کو رپورٹ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
مذہبی تنظیمیں
بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث کل اڑتیس تنظیموں کا احوال اس خصوصی رپورٹ میں شامل ہے۔ ان کا تعلق مسیحی مذہبی گروپ ژاہووا وِٹنیس، باپٹیسٹ، میتھوڈسٹ، اسلام، یہودیت، ہندومت، سکھ مت اور نان کنفرمسٹ مسیحی حلقوں سے ہے۔
اس انکوائری کو مرتب کرنے کے لیے تفتیش کاروں نے دو ہفتے تک مختلف مذاہب کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا شکار بننے والے افراد و متاثرین سے شواہد جمع کرنے کے لیے بات چیت بھی کی۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس عمل میں ملوث دس فیصد افراد ان مذہبی تنظیموں کے ملازمین تھے۔ استحصال کے گیارہ فیصد واقعات افعال تنظیموں کے دفاتر میں ہی رونما ہوئے۔
ہوش اڑا دینے والی رپورٹ
تفتیش کاروں نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد کی یہ استحصالی سرگرمیاں یقینی طور پر طاقت و اختیار کا غلط استعمال تھا۔ ایسے افراد کو مذہبی اکابرین کی سرپرستی اور کسی حد تک حمایت بھی حاصل تھی۔
رپورٹ میں ان استحصالی سرگرمیوں کو انتہائی افسوسناک اور صدماتی قرار دیا گیا کہ ایسی کریہہ کارروائیوں کے لیے انگلینڈ اور ویلز کے علاقوں کو چنا گیا اور ان کا ارتکاب مذہب کے نام پر اور اس کی آڑ میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کئی ایسی تنظیموں کے ضوابط میں بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے انظباطی کارروائی کرنے کا کوئی حوالہ تک موجود نہیں ہے۔
مذاہب کے پیروکار یقین نہیں کریں گے
اس رپورٹ کے تفتیش کاروں نے بیان کیا کہ اس رپورٹ کے افسوس ناک نتائج پر مذاہب کے پیروکار یقین نہیں کریں گے اور ان مندرجات کی صداقت کو تسلیم کرنے کے لیے غیر ضروری بہانے تراشیں گے۔
رپورٹ کے مطابق چار بچے، جن کی عمریں نو برس یا اس سے کم تھیں کو قرآن کی تعلیم دینے والے استاد یا ٹیچر نے مسجد کے اندر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس درندہ صفت ٹیچر کو سن 2020 میں سزا بھی سنا دی گئی تھی۔
ایسے ہی ایک اور واقعے کو بیان کیا گیا اور اس کے مطابق ایک لڑکے کو ایوانجیکل تنظیم کے ایک اہم لیڈر نے تنظیم کے دفتر میں اپنی جنسی بھوک کی بھینٹ چڑھایا۔ یہ تنظیم یونائیٹڈ ریفارمڈ چرچ کی تھی۔
اسی تنظیم کے چند اور دفاتر میں بھی اسی اہم لیڈر نے سات سے دس برس کے بچوں کا جنسی استحصال کیا۔ دہائیوں بعد سن 2017 میں اس جنسی استحصال کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔
یہ رپورٹ ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب اینجلیکن اور کیتھولک چرچ کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات کی تفتیش پر عوامی رنج اور غصے میں کمی نہیں آئی ہے۔ بچوں کے جنسی استحصال کی نئی حتمی رپورٹ اگلے برس پارلیمنٹ میں تادیبی اقدامات کی سفارش کے ساتھ پیش کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8907 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4736 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C