آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
👁️ 83 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو کلیانگ نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اشتراک بڑھانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی فورمز پر کشمیر سمیت تمام ایشوز پر چین کی حمایت قابل تحسین ہے۔
اس دوران چینی جنرل کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور اس کی فوج کے ساتھ اپنے آزمودہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
قبل ازیں دفاعی تعاون بڑھانے اور پاک فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چینی وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C