ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
👁️ 149 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
تل ابیب(ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا موجودہ اسلامی جمہوری نظام اپنی تاریخ کے کمزور ترین ادوار میں سے ایک سے گزر رہا ہے اور اسرائیل و امریکا کے لیے اسے اقتدار سے ہٹانا اب ممکن ہوچکا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے فوجی قیادت کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان کے بقول ایران میں موجودہ نظام کا خاتمہ اسرائیل کے اہم اہداف میں شامل ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیل ایران سے لاحق خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کو گرانا اب کوئی ناقابلِ حصول مقصد نہیں بلکہ اسرائیل اور امریکا کی دسترس میں ہے۔
ایرانی حکومت کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا دعویٰ
ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران میں موجودہ حکومت کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے اور ان کی ہدایت پر اسرائیلی ادارے اس مقصد کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹ کسی بھی وقت ایران میں کارروائی کے لیے پہنچ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
غزہ میں اسرائیلی کنٹرول کا بھی دعویٰ
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے مقاصد میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور علاقے کو غیر عسکری بنانا شامل ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے ایران کی موجودہ حکومت کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے رہے ہیں، تاہم ایرانی حکومت کے خاتمے سے متعلق ان کے تازہ بیانات کو اسی وسیع تر مؤقف کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C