ایرانی سائنسدان کی امریکی قید سے رہائی کیبعد ایران نے امریکی فوجی کو رہا کردیا
👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایرانی سائنسدان کی امریکی قید سے رہائی کیبعد ایران نے امریکی فوجی کو رہا کردیا
تہران + واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ دو سال سے ایرانی قید میں تھا جب کہ ایرانی سائنسدان سائرس اصغری چار سال سے امریکی قید میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں ملوث ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی نیوی اہلکار کی رہائی ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔
مائیکل وائٹ اپنی دوست سے ملنے دو سال پہلے ایران گیا تھا لیکن اسے ایران کے سپریم ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سوشل میڈیا پر مبینہ توہین کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق مائیکل وائٹ پچھلے کچھ عرصے سے کورونا کے مرض کا شکار ہو کر ایران میں زیر علاج تھا۔
ایرانی سائنسدان کو اوہائیو کے تعلیمی دورے کے دوران امریکی راز چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایرانی سائنسدان پچھلے سال امریکی عدالت سے بری ہونے کے باوجود امیگریشن حکام کی تحویل میں تھا۔
ایران سے امریکی فوجی کی رہائی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نےثابت کر دیا کہ اہم تنازع پربات چیت ممکن ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے اہلکار کی رہائی پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیاا ور کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران سے معاہدہ ممکن ہے۔
So great to have Michael home. Just arrived. Very exciting. Thank you to Iran. Don’t wait until after U.S. Election to make the Big deal. I’m going to win. You’ll make a better deal now! https://t.co/OGJU2VWBWq
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 5, 2020
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کسی خاص قیدی کا انتخاب ضروری نہیں، تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ ایرانی قیدی رہا کیے جائیں تو امریکی قیدی بھی اپنے گھر لوٹ سکتے ہیں۔
Pleased that Dr. Majid Taheri and Mr. White will soon be joining their families.
Prof. Sirous Asgari was happily reunited with his family on Weds.
This can happen for all prisoners. No need for cherry picking.
Iranian hostages held in—and on behalf of—the US should come home.
— Javad Zarif (@JZarif) June 4, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکا اور ایران سے ایک دوسرے کے قیدی رہا کیے تھے۔
امریکا نے ایرانی سائنسدان کو رہا کیا تھا جب کہ ایران نے چینی نژاد امریکی شہری کو رہا کیا تھا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C