14/September/2026

ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک

👁️ 79 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک

ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک

تہران(ڈیلی اردو) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر سراوان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 4 ایسے افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن پر مبینہ طور پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق کارروائی ایک ایسے مسلح گروہ کے خلاف کی گئی جو سراوان شہر میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد موجود تھے، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران 4 مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، تاہم جھڑپ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 3 ایرانی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے سیستان بلوچستان میں بدامنی کا الزام امریکہ اور اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سراوان میں ہونے والی اسی کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ایک اہم کمانڈر ڈاکٹر عبدالراشد عرف نوکاب بھی ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ مبینہ طور پر ایرانی حدود میں رہ کر تنظیمی سرگرمیوں میں کردار ادا کر رہا تھا اور بی ایل اے کے ایک اور کمانڈر ڈاکٹر نصیر کا قریبی ساتھی بتایا جاتا تھا۔

تاہم ڈاکٹر عبدالراشد عرف نوکاب کی ہلاکت اور اس کی تنظیمی وابستگی سے متعلق دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ واقعے کے بعد ایرانی حدود میں بلوچ عسکریت پسند گروہوں کی مبینہ نقل و حرکت اور سرحد پار نیٹ ورکس سے متعلق بحث ایک بار پھر سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C