ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
تہران (ڈیلی اردو/اے پی ای/ڈی ڈبلیو) ایران میں اسلامی انقلاب کے 45 سال مکمل ہونے پر اتوار کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
ایران میں گیارہ فروری 1979 ء میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں تنازعہ مشرق وسطیٰ پر خاص طور سے روشنی ڈالی۔ ریئیسی نے غزہ جنگ کے تناظر میں ایران کے دیرینہ حریف ملک اسرائیل کی شدید مذمت کی۔ ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے۔
45 برس قبل ایران میں امریکی حمایت یافتہ شاہ محمد رضا پہلوی کا تختہ الٹ دیے جانے کے بعد اسلامی انقلاب آیا تھا اور تب سے خطے کی اس اہم شیعہ مسلم طاقت کے اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ گہرے معاندانہ تعلقات چلے آرہے ہیں۔
گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں خونریز جنگ شروع ہوئی جس کے بعد سے پورے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپوں اور امریکی افواج کے درمیان تشدد میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔
تہران میں منعقد ہونے والی تقریب میں ، صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ میں ”نسل کشی‘‘ کا ارتکاب کر رہا ہے۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی ساختہ میزائل اور دیگر ملٹری ہارڈ ویئر سمیت آزادی اسکوائر کے ارد گرد ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل، ڈرون اور سیٹلائٹ لانچرز نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔
تہران کے آزادی اسکوائر میں ایرانی باشندوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا جس نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ، روح اللہ خمینی اور ایران کے ایک مقبول جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ یاد رہے کہ جنرل سلیمانی جنوری 2020ء میں ایک امریکی حملے میں مارے گئے تھے۔
2018 ء کے ایک تاریخی معاہدے سے واشنگٹن کی یک طرفہ دستبرداری کے بعد سے ایران سخت امریکی پابندیوں کی زد میں ہے جس نے اسے ایران کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف دیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے تہران پر مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج پر حملوں میں ”فعال طور پر سہولت کاری‘‘ فراہم کرنے اور یمن کے حوثی باغیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا جاتا ہے جبکہ ایران ان الزامات کی تردید کرچُکا ہے۔
مغربی ممالک نے ایران پر یوکرین کی جنگ کے دوران روس کو ڈرون اور مشرق وسطیٰ میں مسلح گروپوں کو میزائل فراہم کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات یکم مارچ کو ہونے والے انتخابات سے پہلے منائی جا رہی ہیں۔
ایران میں 16 ستمبر 2022 ء کو کُرد نژاد نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک نے اس ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اُس کے بعد سے مارچ میں ایران میں پہلے پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔
22 سالہ امینی، خواتین کے لیے اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد پولیس کی حراست میں انتقال کر گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C