ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 5 ہزار افراد ہلاک، 500 سکیورٹی اہلکار بھی شامل
👁️ 222 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 5 ہزار افراد ہلاک، 500 سکیورٹی اہلکار بھی شامل
برسلز (ڈیلی اردو) ایک ایرانی اہلکار کے مطابق ایران میں کئی روز سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد کم ازکم 5 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جن میں تقریباً 500 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ بات اتوار 18 جنوری کو سامنے آئی۔
ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مہنگائی اور ملکی معیشت کی خراب صورتِ حال کے خلاف شروع ہونے والے عوامی احتجاج نے بعد ازاں حکومت مخالف ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر لی، جس کے دوران کم ازکم 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
تاہم اس اہلکار کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض ایران کے اندر انجام دے رہا ہے یا بیرونِ ملک۔
ایرانی اہلکار نے ان ہلاکتوں کا ذمے دار ’’دہشت گردوں اور مسلح فسادیوں‘‘ کو قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ عناصر ’’معصوم ایرانی شہریوں کو ہلاک‘‘ کرتے رہے اور انہیں بیرونِ ملک سے مدد حاصل تھی۔
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ان ہلاکتوں کا ذمے دار امریکا کو قرار دیا ہے۔
ہفتے کے روز اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مظاہروں کے دوران ہونے والی بعض ہلاکتیں ’’انسانیت سوز اور ظالمانہ انداز‘‘ میں ہوئیں، جن کے پیچھے امریکا اور اسرائیل سے وابستہ عناصر کا کردار ہے۔
کرد علاقوں میں سب سے زیادہ جھڑپیں اور ہلاکتیں
اہلکار کے مطابق احتجاجی مظاہروں اور خونریز بدامنی کے دوران سب سے زیادہ جھڑپیں اور ہلاکتیں شمال مغربی ایران کے کرد اکثریتی علاقوں میں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرے گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ ہلاکتوں والی حکومت مخالف تحریک ثابت ہوئے۔
ایرانی کرد علاقے ماضی سے علیحدگی پسند سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں، جہاں بدامنی کی صورت میں صورتحال نسبتاً زیادہ سنگین ہو جاتی ہے۔
اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ’’موجودہ اعداد و شمار کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں مستقبل میں کسی بڑے اضافے کا امکان نہیں۔‘‘
انسانی حقوق تنظیموں کے اعداد و شمار
دوسری جانب، امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 3,308 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 4,382 مزید اموات کے کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مظاہروں کے دوران ایرانی حکام نے 24 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
ادھر ناروے میں قائم ایرانی کردوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’ہنگاو‘ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران شدید ترین جھڑپیں شمال مغربی ایران کے کرد علاقوں میں ہی ہوئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3405 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C