ایران میں 40 برس بعد خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت
👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں 40 برس بعد خواتین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق 1979 میں ملک میں اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے جب خواتین نے مقامی لیگ میچ سٹیڈیئم میں جا کر دیکھا۔
جمعرات کی شب تہران کے آزادی سٹیڈیم میں بیٹھ کر تقریباً پانچ سو خواتین نے میچ دیکھا۔
ملک کی حکومت کی جانب سے مذہبی بنیاد پر عائد کی جانے والی سختیوں کے تحت خواتین مردوں کے میچز دیکھنے نہیں جا سکتی تھیں۔
مردوں کا میچ دیکھنے کی کوشش کے الزام میں مقدمے کی زد میں آنے والی 29 سالہ سارہ خدایاری نے 2019 میں خود کو آگ لگا لی تھی جس سے ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامے کے بعد حکومت نے کچھ نرمی کا مظاہرہ کیا تھا۔
خدا یاری جس ٹیم کی حامی تھیں اور جس طرح خواتین کے حقوق سے متعلق جدوجہد کی وہ مثال بن کر ابھریں، انہیں ’بلو گرل‘ کے طور پر جانا جانے لگا۔
ایران کی متعدد ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کے میچ میں خواتین کی شمولیت کا فیصلہ بین الاقوامی دباؤ کے بعد آیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فٹ بال کے عالمی نگران ادارے فیفا نے ایران کو خط لکھ کر کہا تھا کہ وہ مزید خواتین کو سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دیں۔ ان سے کہا گیا تھا کہ خواتین کو میچ دیکھنے سے روکنا بین الاقوامی فٹبال کے رتبے کے خلاف ہے۔
استقلال اور میس کرمان ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے آنے والے شائقین میں خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کا انتظام الگ الگ کیا گیا تھا۔ شائقین نے میچ کے دوران ٹیموں کے پرچم لہرائے، اپنی پسندیدہ ٹیموں کے رنگ کے کپڑے پہنے اور خدا یاری کی یاد میں ’بلو گرل‘ کے نعرے بھی لگائے۔
سوشل میڈیا پر بھی خدا یاری کی یاد میں #Blue_Girl کے ساتھ متعدد پیغامات پوسٹ کیے گئے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’بلو گرل نے اپنی جان کی قربانی دی تاکہ متعدد بلو گرلز سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں۔‘
حالانکہ باضابطہ طور پر ایران میں خواتین پر میچز دیکھنے جانے پر پابندی نہیں ہے لیکن انہیں سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا جاتا یے۔
ایران میں خواتین نے اس سے قبل سٹیڈیم سے انٹرنیشنل میچز تو دیکھے ہیں لیکں مقامی ٹیموں کا میچ نہیں دیکھ سکی تھیں۔
اس سے قبل جو مردوں کا میچ خواتین سٹیڈیم سے دیکھ سکی تھیں وہ تین برس قبل ورلڈ کپ کوالیفائیر میچ تھا۔
سنہ 2018 میں متعدد خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جبکہ متعدد خواتین نقلی بال اور داڑھی لگا کر میچز دیکھنے میں کامیاب بھی رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2743 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C