ایران نے امریکی فوجیوں ٹھکانوں پر میزائل حملوں سے قبل آگاہ کیا تھا: عراقی وزیراعظم
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکی فوجیوں ٹھکانوں پر میزائل حملوں سے قبل آگاہ کیا تھا: عراقی وزیراعظم
بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے نگراں وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے عراق میں امریکیوں پر حملوں کے حوالے سے بغداد کو آگاہ کر دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے وزارت عظمی کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ایران کی جانب ‘باضابطہ زبانی پیغام’ موصول ہوا ہے جس میں عراق کی سرزمین پر امریکی فوجیوں پر میزائل حملہ آور کا کہا گیا۔
ایران نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکا اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر دو درجن سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
حملے کے چند گھنٹوں بعد عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘عراق کو انتباہ کیا گیا تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایک باضابطہ زبانی پیغام موصول ہوا ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایرانی رد عمل کا آغاز شروع ہوگیا یا جلد ہوگا، اور حملے امریکی فوجیوں کے مقامات تک ہی محدود رہیں گے’۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ساتھ ہی امریکا سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ مذکورہ میزائل مغربی عراق اور حاریر کے مزید شمال میں واقع عین الاسد اڈے پر گرے تھے۔
عادل عبدالمہدی نے کہا کہ ہم نے عراقی فوجی کمانڈروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا انتباہ جاری کردیا۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے میزائل حملوں میں کسی بھی عراقی فوج کو نقصان نہیں پہنچا۔وزیر اعظم کے دفتر نے مزید کہا عراق اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اپنی سرزمین پر حملوں کو مسترد کرتا ہے۔
علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ عبدل مہدی داخلی اور خارجی شراکت داروں سے جنگ روکنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی سکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ انہوں نے شمالی عراق میں خودمختار کرد ش علاقے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی سے بات کی۔ لیکن یہ واضح نہیں رہا کہ آیا مائیک پومپیو یا کسی دوسرے اعلی امریکی عہدیدار اور عبدل مہدی کے درمیان کوئی رابطہ ہوا۔
خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکی فوج نے عراق میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو میزائل حملے میں شہید کردیا تھا۔ اس وحشیانہ کارروائی میں عراقی کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت 9 کمانڈر شہید ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C