ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے عراق میں خفیہ فوجی اڈوں کا انکشاف
👁️ 502 بار دیکھا گیا
ایران پر حملوں کیلئے اسرائیل کے عراق میں خفیہ فوجی اڈوں کا انکشاف
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کی تیاری کے لیے عراق میں خفیہ فوجی اڈے قائم کیے تھے، جنہیں مبینہ طور پر 2025 اور 2026 کی جنگی کارروائیوں کے دوران استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک اڈا عراق کے مغربی صحرا میں قائم کیا گیا تھا، جسے فروری 2026 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران استعمال کیا گیا، جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایک دوسرا اسرائیلی اڈا بھی موجود تھا جو جون 2025 میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے وقت فعال تھا۔
ایک علاقائی عہدیدار کے مطابق دوسرے اڈے کی تعمیر 2024 کے آخر میں شروع ہوئی تھی، تاہم اب یہ فعال نہیں رہا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کو کم از کم ایک اڈے کے بارے میں پیشگی علم تھا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ان خفیہ اڈوں کا مقصد ایران پر حملوں کے لیے اسرائیلی طیاروں کی پرواز کا وقت کم کرنا اور اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا تھا۔ ان مقامات پر خصوصی دستے اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات تھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی بدو افراد نے ایک اڈے کے قریب مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم عراقی فوج نے براہِ راست کارروائی کے بجائے دور سے نگرانی جاری رکھی اور امریکا سے معلومات طلب کیں، لیکن واشنگٹن نے مبینہ طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق 3 مارچ کو ایک چرواہا عواد الشمری اتفاقاً اس اڈے تک پہنچ گیا، جس کے بعد مبینہ طور پر ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اسے نشانہ بنایا۔ اس سے قبل اس نے اڈے کے بارے میں عراقی حکام کو اطلاع دی تھی۔
بعد ازاں مقامی بدو افراد کو عواد الشمری کی تباہ شدہ گاڑی اور لاش ملی۔ واقعے کے بعد عراقی فوج نے ایک ریکی مشن بھی روانہ کیا، تاہم مبینہ اسرائیلی فائرنگ میں ایک عراقی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہونے کے بعد مشن واپس بلا لیا گیا۔
اسرائیل، عراق اور امریکا کی جانب سے اس رپورٹ پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C