ایران کا مقابلہ کرنا جو بائیڈن کے دورے میں سرِفہرست ایجنڈا ہوگا، اسرائیل
👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کا مقابلہ کرنا جو بائیڈن کے دورے میں سرِفہرست ایجنڈا ہوگا، اسرائیل
تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) اسرائیل کے وزیرِاعظم یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کےآئندہ دورۂ اسرائیل کے دوران ایران کا مقابلہ کرنے کےلیے مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ایجنڈے میں سرِفہرست ہوگا۔ انہوں نے تہران کے جوہری عزائم کا ”فیصلہ کن” جواب دینے پر بھی زور دیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اتوار کو اپنی کابینہ کے دوسرے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے ”بائیڈن کو امریکی سیاست میں اسرائیل کے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک قرار دیا۔”
Israeli Prime Minister Yair Lapid told his cabinet Sunday that an upcoming visit by US President Joe Biden "will focus first and foremost on the issue of Iran," adding that sanctions should be reimposed on Tehran "at full force."https://t.co/0g6scJsAQV
— AFP News Agency (@AFP) July 10, 2022
یائر لاپیڈیکم نومبر کو ہونے والے انتخابات تک نگراں اسرائیلی حکومت میں وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
PM Lapid: We are at the start of a historic week. On Wednesday, @POTUS @JoeBiden will land here, one of the closest friends that Israel has ever had in American politics, who once said about himself: “You don't have to be a Jew to be a Zionist. I am a Zionist.” pic.twitter.com/hnHRrNXxud
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) July 10, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں ”سب سےپہلے ایران کے مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔”
خیال رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن جولائی کے وسط میں مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ اسرائیل کے علاوہ سعودی عرب بھی جائیں گے۔
رواں ہفتے سامنے آنے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ویانا سے تعلق رکھنے والے ادارے کو اپنی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافے سے آگاہ کردیا ہے۔
یائر لاپیڈکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایران اپنے دستخط شدہ معاہدوں کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید سینٹری فیوجز میں یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ردِ عمل مؤثر کن ہونے کی ضرورت ہے اور اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں واپس آنے اور پوری طاقت سے پابندیوں کے طریقہ کار کو فعال کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے معاہدے کی بحالی کی مخالفت کرتا ہے جس میں تہران کو اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے بدلے پابندیوں میں ریلیف کی پیش کش کی گئی تھی۔
امریکہ 2018 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِحکومت میں اس معاہدے سے باہر آگیا تھا جب امریکی صدر تہران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے لیے آگے بڑھے تھے۔
اس معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات گزشتہ برس اپریل میں ویانا میں شروع ہوئے تھے لیکن یہ مارچ سے تعطل کا شکار ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی ایجنٹس پر استنبول میں اسرائیلیوں کو اغوا یا قتل کرنے کے منصوبے کا بھی الزام لگایا ہے۔
یائر لاپیڈکا کہنا تھا کہ جب تک ایران ہم پر حملے کی کوششیں کرتا رہے گا اسرائیل خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ان کے بقول ہم صدر بائیڈن اور ان کی ٹیم سے تمام خطرات کے خلاف سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
قبل ازیں جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ بائیڈن کے دورۂ مشرقِ وسطیٰ میں فضائی دفاع بالخصوص تہران کا مقابلہ کرنے جیسے مسائل پر ‘بڑا تعاون’ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C