ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
👁️ 47 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
ویانا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق زیرِ التوا معاملات حل کرنے کے لیے ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون کرے اور جوہری تنصیبات کے معائنے اور نگرانی کا عمل بلا تاخیر بحال کرنے کی اجازت دے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری مواد اور بعض تنصیبات کے بارے میں معلومات کی عدم دستیابی جوہری پھیلاؤ کے حوالے سے سنگین تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی اے ای اے کی رکن ممالک کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے خاص طور پر اصفہان میں یورینیم افزودگی کی ایک زیرِ زمین تنصیب تک رسائی نہ ملنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ایران نے جون 2025 میں اس تنصیب کے قیام سے متعلق ادارے کو آگاہ کیا تھا، تاہم اب تک بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس کا دورہ کرنے یا اس کے ڈیزائن کی تفصیلات دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ادارے کو اس تنصیب کا درست مقام، اس کی موجودہ حالت اور وہاں جوہری مواد کی موجودگی کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہیں۔ آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ جون 2025 میں اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے باعث اس تنصیب کے معائنے کا طے شدہ دورہ بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ ادارے نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے افزودگی کے مراکز اور موجودہ جوہری ذخیرے کی صورتحال سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرے تاکہ معائنہ کار اس کی تصدیق کرسکیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رافیل گروسی نے ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مرحلہ وار اور تکنیکی اقدامات پر غور کرے جن کے ذریعے عالمی معائنہ کاروں کی واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا ہوسکیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے ایران میں جوہری تحفظات کے معمول کے نظام کو بحال کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران نے رواں ماہ آئی اے ای اے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مزید فوجی حملوں، خصوصاً جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے ماحول میں معائنے کی بحالی سے متعلق مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تہران کا کہنا ہے کہ تعاون کی معمول کی صورتحال بحال کرنے کے لیے موجودہ بحران کی بنیادی وجوہات اور سکیورٹی خدشات دور کرنا ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق جون 2025 میں اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر 12 روزہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں امریکہ بھی شامل ہوگیا۔ ان حملوں میں نطنز، فردو اور اصفہان کے جوہری مراکز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس کے بعد ایران نے عالمی جوہری ادارے کے معائنہ کاروں کی رسائی محدود کردی اور جولائی 2025 میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کے ذریعے ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی اے ای اے کے سابقہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے حملوں سے قبل ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 440.9 کلوگرام تھا۔ یہ مقدار جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی تقریباً 90 فیصد افزودگی کی سطح سے کم ہے، تاہم اسے مزید افزودہ کرنے کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ معائنہ کاروں کی عدم موجودگی کے باعث وہ اس ذخیرے کی موجودہ مقدار، مقام اور صورتحال کی آزادانہ تصدیق نہیں کرسکا۔
عالمی جوہری ادارے نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کے تحت نگرانی اور تصدیق کی ذمہ داریاں برقرار ہیں اور ان پر عمل درآمد ضروری ہے۔ یہ معاملہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس میں بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی خدشات اور تہران کے سکیورٹی مؤقف کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لندن : ایرانی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی، جاسوسی کے الزام میں دو ایرانی شہری مجرم قرار
13/November/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
13/November/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل کا رہائشی کالعدم تنظیم کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ منظور
13/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، سلامتی کونسل نے یمن پر پابندیاں ایک سال بڑھا دیں
13/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ کا مبینہ دھماکہ، گیس بردار جہاز میں آگ لگنے کا ایرانی دعویٰ
13/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
کوئٹہ، شمالی وزیرستان اور اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
13/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26462 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11991 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9368 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7633 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5631 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C