ایران ہمارا خاتمہ چاہتا ہے، بہائی فرقے کے رہنماؤں کی تشویش
👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران ہمارا خاتمہ چاہتا ہے، بہائی فرقے کے رہنماؤں کی تشویش
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ ڈوئچے ویلے) بہائی برادری کا کہنا ہےکہ وہ ایرانی حکام کی جانب سے ظلم و ستم اورگرفتاریوں کی لہر کے باعث صدمے سے دوچار ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ بہائیوں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اپنے مذہب کا پرچار کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایران میں 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہی بہائیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس برادری کے ممبران پہلے ہی شکایت کر رہے تھے کہ جون اور جولائی میں درجنوں بہائیوں کو ایرانی حکام کی طرف سے گرفتاریوں، طلبیوں اور گھروں کی تلاشیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بہائی انٹرنیشنل کمیونٹی (بی آئی سی) کی نمائندہ ڈیان آلائی کے مطابق اتوار 31 جولائی کو ایرانی حکام کے ظلم و ستم کی شدت اس وقت انتہا پر پہنچ گئی، جب ملک بھر میں 52 بہائیوں کے گھروں اور کاروباروں پر چھاپے مارے گئے اور 13 بہائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں ممتاز ایرانی بہائی شخصیات مہوش سبط، فاریبہ کمال آبادی اور عفیف نعیمی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد اس سے قبل ایک دہائی تک جیل میں رہ چکے تھے اور یہ کالعدم ‘یارن‘ نامی بہائی انتظامی گروپ کا حصہ تھے۔
آلائی نے ایرانی حکام کی کاروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ‘مکروہ اقدام‘ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ میں ”نفرت پر اکسانے کی مہم‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ” ہم یہ یقین نہیں کرنا چاہتے تھے کہ ایسا ہونے والا ہے لیکن ہم اس کی تیاری ہوتی دیکھ سکتے تھے۔‘‘
امریکی بہائیوں کے ایک نمائندہ جیمز سمیمی فار نے مزید کہا، ”کسی بھی وجہ سے ہماری کمیونٹی پر ظلم و ستم کرنے اور اور یہ جانچنے کی کوشش کی جا رہی ہےکہ ہمارے خلاف کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔‘‘ ایرانی انٹیلیجنس کی وزارت نے پیر کے روز کہا تھا کہ اس نے اسرائیل میں واقع ایک مرکز کے لیے جاسوسی کرنے اور اپنے مذہب کو پھیلانے کے لیے غیر قانونی طور پر کام کرنے کے شبے میں بہائی ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ اس وزارت کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو ہدایت تھی کہ وہ ”ملک بھر میں مختلف سطحوں، خصوصاﹰ کنڈر گارٹنز میں تعلیمی ماحول میں دراندازی کریں۔‘‘
ایران بہائیوں پر اسرائیل سے روابط کے الزامات لگاتا آیا ہے۔ اسرائیلی شہر حیفہ میں بہائی عقیدے کا ایک مرکز واقع ہے جو ایک جلاوطن بہائی رہنما نے اسرائیلی ریاست کے وجود میں آنے سے بھی قبل قائم کیا تھا۔ بہائی رہنما اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایرانی حکام کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران عیسائیت، یہودیت اور زرتشتیت سمیت اقلیتی غیر مسلم عقائد کو تسلیم کرتی ہے، لیکن ایران میں تین لاکھ پیروکاروں والے بہائی فرقے کو اقلیت تسلیم نہیں کیا جاتا۔
بہائی برادری کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے چار دہائیوں پر مشتمل قیام کے دوران بہائیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کے ارکان کواعلیٰ تعلیم تک رسائی میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ جیل میں گزارے اپنے دور میں بہائی کمیونٹی کی معروف رکن فریبہ کمال آبادی کی سابق صدر اکبر ہاشم رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشم سےملاقات ہوئی، جو خود بھی احتجاج کے نتیجے میں وہاں قید تھیں۔
جب 2016ء میں فریبہ کمال آبادی کو قید سے مختصر رہائی دی گئی تو فائزہ ہاشم نے قدامت پسندوں اور اپنے والد کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فریبہ سے ملاقات کی اور ایران میں مانع ایک بڑی روایت کو توڑا۔
تہران کی ایوین جیل میں اپنی قید کی دہائی کے دوران شاعری کرنے والی مہوش سبط کو 2017 ء میں انگلش پین انٹرنیشنل کےجرات مند لکھاری کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔
بہائی عقیدہ ایک نسبتاﹰ جدید وحدانیت پسند مذہب ہے جس کی روحانی جڑیں ایران میں انیسویں صدی کے اوائل سے ہیں جو تمام لوگوں کے اتحاد اور مساوات کو فروغ دیتا ہے۔ بہائی پیروکاروں کا کہنا ہے کہ عقیدے کے اصول ایک غیر متصادم نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جسے”تعمیری لچک‘‘ کہا جاتا ہے اور اصرار کرتے ہیں کہ ایران کے بہائی ملکی قیادت کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
ایران میں اس وقت ایک بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس نے ایک اقتصادی بحران کی موجودگی میں ہر شعبہ زندگی کو متا ثر کیا ہے اور اس کے نتیجے میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ حکام نے فلم سازوں، مختلف یونین کے نمائندوں اور غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈیان آلائی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے تازہ استبداد کا ایک ہی حتمی ہدف ہے، ”ان کا مقصد بہائی برادری کو ایک قابل عمل ہستی کے طور پر ختم کرنا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2727 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C