ایف سی بلوچستان نے 141 دہشت گرد حملے ناکام بنائے، آئی جی ایف سی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایف سی بلوچستان نے 141 دہشت گرد حملے ناکام بنائے، آئی جی ایف سی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے 141 دہشت گرد کارروائیوں کو بروقت ناکام بنایا، جو ممکنہ طور پر بڑے سانحات کا سبب بن سکتی تھیں۔
وہ ضلع کیچ میں منعقدہ سیمینار ’’ترقی اور سیکیورٹی – ایک مشترکہ ذمہ داری‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی نہ صرف سیکیورٹی کی فراہمی میں مصروف عمل ہے بلکہ ترقی اور فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
میجر جنرل بلال سرفراز خان نے بتایا کہ ایف سی بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر، اسکولوں، مدارس اور بنیادی صحت مراکز کی بحالی، فری میڈیکل کیمپس، سولر سسٹمز اور آر او پلانٹس کی فراہمی، کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد، عوامی مسائل کے حل کے لیے جرگوں اور کھلی کچہریوں کے انعقاد جیسے اقدامات میں بھی پیش پیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی خدمت مرکز کے قیام اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رہنمائی جیسے اقدامات کا مقصد جنوبی بلوچستان میں دیرپا امن اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ کیچ کے عوام سیکیورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کریں۔
سیمینار کے اختتام پر ’’کیچ سول لیزان کمیٹی‘‘ کے قیام کا اعلان کیا گیا، جو باہمی ہم آہنگی، مؤثر رابطے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
سیمینار میں ارکان بلوچستان اسمبلی، مقامی سیاسی رہنما، سول انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز، دانشور، قبائلی عمائدین، پریس کلب کے ارکان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور ایف سی کی کوششوں کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C