23/June/2019

ایوان میں وزیراعظم عمران خان کیلئے”سلیکٹڈ وزیراعظم“ لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

👁️ 100 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایوان میں وزیراعظم عمران خان کیلئے”سلیکٹڈ وزیراعظم“ لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

ایوان میں وزیراعظم عمران خان کیلئے”سلیکٹڈ وزیراعظم“ لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے لئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب کے نکتہ اعتراض پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سلیکٹڈ لفظ پر پابندی عائد کردی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم حکومتی بینچوں سے تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے جس سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے ایوان میں وزیراعظم کے لئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی اور کہا کہ جو بھی اس ہائوس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی رکن قومی اسمبلی لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم ایوان میں استعمال نہ کرے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C