ایک دن میں پی ٹی آئی حکومت ختم ، سنسنی خیز انکشاف نے ملک کی سیاست میںکھلبلی مچا دی ، انتہائی اہم خبر آگئی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایک دن میں پی ٹی آئی حکومت ختم ، سنسنی خیز انکشاف نے ملک کی سیاست میںکھلبلی مچا دی ، انتہائی اہم خبر آگئی
مردان (نیٹ نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مرکزی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کوئٹہ اور حیات آباد کے واقعات نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،بی آرٹی میں سات ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن نیب اور دیگر اداروں نے اس پر چھپ سادھ لی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ اسماعیل کے بھائی حافظ بشیر احمد کی وفات پر مردان میں اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر پارٹی کے رہنما وسابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی،مولانا تاج الامین جبل،مفتی سلیم حلیمی ،مولانا قیصر الدین اور مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام موجود ہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے ۔حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پیج پر ہے اور بہت جلد اسلام آباد لاک ڈاؤن ہوگا جس میں تیس لاکھ کے قریب عوام کو اکٹھا کرکے ایک دن میں عمران کا حکومت ختم کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے یوٹیلٹی سٹور اور دیگر اداروں سے ملازمین کو نکال رہے ہیں جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کی شکار ہو چکی ہے۔حکومت نے سو فیصد گیس اور بجلی مہنگی کر کے عوام سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے۔پہلے جون میں بجٹ پیش کیا جاتا تھا لیکن آج آئے روز بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نیب کے ذریعے سیاسی لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنا کراپوزیشن کو خاموش کرانا چاہتی ہے لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہےئے کہ اپوزیشن کی ایک آواز سے پورا ملک بلاک ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5083 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C