باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، چار عسکریت پسند ہلاک
👁️ 217 بار دیکھا گیا
باجوڑ، شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، چار عسکریت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ کا کہنا ہے کہ شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی تین مختلف کارروائیوں کے دوران تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار عسکریت پسند مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اور 18 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ ضلع میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فوج کے دستوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سپین وام اور ذاکر خیل میں کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں مزید دو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور مقابلے کے دوران ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا دعویٰ ہے کہ ’انڈین سرپرستی میں سرگرم‘ ان شدت پسندوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ باقی ماندہ شدت پسندوں کو تلاش کرکے ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل کاؤنٹر ٹیررازم مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 523 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4535 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C