باجوڑ امن جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات، پاکستانی طالبان نے مہلت مانگ لی
👁️ 307 بار دیکھا گیا
باجوڑ امن جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات، پاکستانی طالبان نے مہلت مانگ لی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں امن جرگے اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ وہ جرگے کا پیغام اپنی رہبری شوریٰ تک پہنچانے کے لیے کل (جمعہ) تک کی مہلت چاہتے ہیں۔
ادھر جرگے نے مسلح گروہوں سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی امن چاہتے ہیں تو انہیں افغانستان واپس چلے جانا چاہیے اور اگر وہ لڑائی پر بضد ہیں تو کم از کم آبادی والے علاقوں کو چھوڑ کر پہاڑی علاقوں کا رخ کریں تاکہ عام شہری متاثر نہ ہوں۔
واضح رہے کہ باجوڑ اور گرد و نواح میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن "سربکف" شروع کر رکھا ہے۔
اس آپریشن "سربکف" کے دوران کئی شدت پسند مارے گئے ہیں جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیاں مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر جاری ہیں اور کئی علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔
تاہم مقامی ذرائع اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کارروائی کے دوران عام شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اب تک 4 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔
مقامی لوگوں اور عمائدین کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے امن قائم ہو تاکہ مزید خونریزی سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9207 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C