29/September/2026

عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی

عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی

بغداد(ڈیلی اردو) عراق نے ایران کے لیے فضائی رابطہ دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت عراقی ایئر ویز اکتوبر سے ایران کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق پروازوں کی بحالی کے لیے امریکا سے خصوصی استثنیٰ حاصل کرلیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ابتدائی طور پر پروازیں نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلائی جائیں گی اور سروس کا آغاز متعلقہ انتظامی اور تکنیکی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔ عراقی حکام نے ایران کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی کے حوالے سے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے دیا گیا استثنیٰ ایک ماہ کے لیے ہوگا، جبکہ اس مدت میں پروازوں کی تعداد کا حتمی تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ بغداد کی جانب سے مسافروں کی سخت جانچ پڑتال، معلومات کے تبادلے اور اس بات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ پروازوں کو اسلحے، پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد یا غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

عراق نے گزشتہ ہفتے امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایران کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا تھا۔ عراقی حکومت نے اس کے بعد زیارت، طبی علاج اور تعلیم سمیت ضروری سفری مقاصد کے لیے پروازیں بحال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ نئی اجازت کے تحت ابتدائی طور پر نجف اور ایران کے درمیان فضائی سروس بحال ہونے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C