باجوڑ: داعش حملوں میں سماجی کارکن سمیت 2 افراد ہلاک
👁️ 249 بار دیکھا گیا
باجوڑ: داعش حملوں میں سماجی کارکن سمیت 2 افراد ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے کوہی، ڈنڈو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سماجی کارکن ملک ضیاء سلارزئی ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق انہیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
ملک ضیاء سلارزئی گزشتہ کئی برسوں سے سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔ انہوں نے علاقے میں غریب اور نادار افراد کے لیے آواز بلند کی، جبکہ مساجد و مدارس کی تعمیر، دینی کتب کی فراہمی اور چندہ مہمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ چند سال قبل ان کے والد ملک فچئ کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
ادھر تحصیل برنگ کے علاقے اصیل ترغاو میں ایک آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سیدور ولد حبیب الرحمان سکنہ سیاہ مینہ بھی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کر لی ہے، جبکہ واقعات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C