باجوڑ سے اغوا کیے گئے پولیس کانسٹیبل کی گولیاں سے چھلنی لاش برآمد
👁️ 236 بار دیکھا گیا
باجوڑ سے اغوا کیے گئے پولیس کانسٹیبل کی گولیاں سے چھلنی لاش برآمد
خار (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز اغوا کیے گئے پولیس کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کی لاش برآمد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل اغوا ہونے والے کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا، اور ان کی لاش ضلع باجوڑ اور مہمند کے سرحدی پہاڑی سلسلے سے ملی۔ جسے مقامی افراد کی مدد سے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کو گزشتہ روز گھر سے اپنی ڈیوٹی پوسٹ کی جانب جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں بہیمانہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق کانسٹیبل ناظم اللہ تھانہ برنگ کی سند غاڑہ پوسٹ پر تعینات تھے اور گزشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے اغوا کی اطلاع سامنے آئی تھی۔
کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کی نماز جنازہ تھانہ برنگ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہنر خان، ڈی ایس پی سعید الرحمن، ڈی ایس پی قابل شاہ سمیت پولیس افسران، جوانوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس افسران نے کہا کہ پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
بعد ازاں کانسٹیبل ناظم اللّٰہ کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں اصیل ترغاوں منتقل کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C