باجوڑ میں دھماکا، قبائلی رہنماء سمیت 2 افراد زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دھماکا، قبائلی رہنماء سمیت 2 افراد زخمی
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ میں ریمورٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تھانہ برنگ ایس ایچ اور شیر بہادر کے مطابق ہفتہ کے روز تحصیل برنگ اصیل ترغاؤ میں ریمورٹ کنڑول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار حکیم اور مقامی رہنماء ملک یار خان زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ پولیس فورس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں رواں ہفتہ بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں مقامی رہنماء ملک لعل سید کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 562 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8897 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4716 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2516 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1957 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C