باجوڑ میں رکن اسمبلی کے حجرے پر دھماکا، ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک
👁️ 290 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں رکن اسمبلی کے حجرے پر دھماکا، ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق، دھماکے کے وقت ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے۔ زخمی ہونے والے شہری کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو تحقیقات کی فوری ہدایت کی اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے زخمی شہری کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس قسم کے بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو افراد ہلاک
باجوڑ میں پی ٹی آئی رہنما کے حجرے پر دھماکے کے علاوہ دو مختلف ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھی دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پہلا واقعہ تحصیل خار کے ہیڈ کوارٹر خار بازار کے علاقے کوز سر میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 24 سالہ جلال خان جان رحیم کو ہلاک کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش اسپتال منتقل کی۔
دوسرا واقعہ تحصیل خار کے علاقے جار بانڈا ملکانہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قرآن پاک فروخت کرنے والے نذیر حسین ولد مولا بخش ہلاک ہو گئے۔ نذیر حسین کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک سے تھا۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C