27/June/2026

باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک

👁️ 75 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک

باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک

باجوڑ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مؤثر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور پورے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

 

سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر نگرانی اور گشت جاری رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C