باجوڑ میں 2 ماہ کے دوران افغان طالبان کی گولہ باری سے 9 افراد ہلاک
👁️ 190 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں 2 ماہ کے دوران افغان طالبان کی گولہ باری سے 9 افراد ہلاک
باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان فورسز کی جانب سے سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے شہریوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ اور اپریل 2026 کے دوران افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے مختلف سرحدی علاقوں، خصوصاً ماموند اور سلارزئی میں مارٹر گولے داغے گئے۔ ان حملوں میں رہائشی علاقے براہِ راست متاثر ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فہرست کے اجرا کے بعد متاثرین کے بارے میں تفصیلات واضح ہو گئی ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی میں صرف افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں اور گن پوزیشنز کو نشانہ بنایا، جبکہ کسی بھی سول آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
مقامی آبادی نے گولہ باری کے ان واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قبائلی اضلاع خیبر، کرم اور وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں جانی نقصان سامنے آیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C