باجوڑ: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اور شہری ہلاک، شہری نے حملہ آور پکڑنے کی کوشش کی
👁️ 324 بار دیکھا گیا
باجوڑ: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اور شہری ہلاک، شہری نے حملہ آور پکڑنے کی کوشش کی
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔
ضلعی پولیس افسر وقاص رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ تین نقاب پوش مسلح افراد نے ٹیم پر حملہ کیا، تاہم انسداد پولیو ٹیم کے کارکن محفوظ رہے۔
عینی شاہدین نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ فائرنگ کے دوران مقامی شخص نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن ٹارگٹ کلر نے اس پر بھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سویلین شہری فضل حیان ہلاک ہو گئے۔ یاد رہے کہ فضل حیان چند روز قبل سعودی عرب سے اپنے ملک واپس آئے تھے۔
فضل حیان کی بہادری کی عوام اور بعض حلقوں نے تعریف کی ہے، اور ان کے لیے ایوارڈ دینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C