برازیل کی جیل میں خونریز تصادم: 16 قیدیوں کے سر قلم، 57 ہلاک
👁️ 153 بار دیکھا گیا
برازیل کی جیل میں خونریز تصادم: 16 قیدیوں کے سر قلم، 57 ہلاک
برازیل (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) برازیل کی شمالی ریاست پارا کی التمیرا جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 57 قیدی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے ایک گروپ نے جیل کے ایک حصے میں مخالف گروپ کے قیدیوں پر حملہ کیا اور یہ تصادم 5 گھنٹے تک جاری رہا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صوبہ پارا میں واقع التامیرا نامی جیل میں موجود قیدیوں کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق قیدیوں نے لڑائی کے دوران 2 جیل افسران کو بھی یرغمال بنایا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔ قیدیوں کے تصادم کے نتیجے میں اب تک 57 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان قیدیوں میں سے 16 کے سر کٹے ہوئے تھے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق قیدیوں نے جیل کے کچھ حصے کو آگ بھی لگائی گئی جس کی وجہ سے کئی قیدی دم گھٹ کرہلاک ہوئے۔
اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی مانوس شہر کی 4 مختلف جیلوں میں قیدیوں نے بغاوت کر دی تھی جس میں 57 قیدی مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ برازیل کی جیلوں میں قیدیوں کی آپس میں لڑائی کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کا ہونا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C