برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل اور ناکارہ قرار دیدیا
👁️ 127 بار دیکھا گیا
برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل اور ناکارہ قرار دیدیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں تعینات برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی ای میلز لیک ہو گئی ہیں جسے برطانوی میڈیا منظر عام پر لے آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی فائل 2017ء سے اب تک کے واقعات پر مشتمل ہے جس میں سر کِم ڈارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انتظامیہ کو ناکارہ، غیر محفوظ اور نااہل قرار دیا ہے۔ گزشتہ ماہ ارسال کیے جانے والے پیغام میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک نے لکھا کہ ایران سے متعلق امریکی پالیسی غیر مربوط اور خلفشار کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا تہران پر حملے کو 10منٹ پہلے یہ کہہ کر روک دینا کہ اس میں صرف 150 افراد مارے جائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک ای میل میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک نے خبردار کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ صدر ٹرمپ جون میں برطانیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران چکا چوند میں کھو گئے تھے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے لیک ہونے والی ای میلز کو شرارت قرار دیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان مراسلوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 270 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 423 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C