برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
👁️ 242 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد کو روزانہ کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی افراد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق ہوم آفس نے ان غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کرنے کیلئے امیگریشن انفورسمنٹ قائم کر دی ہے جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مختلف باربر شاپ ورکشاپ ریسٹورنٹ بسوں کے اڈے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاوہ دیگر مقامات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن و مہاجرین کی تعداد میں اس وقت اضافہ ہونا شروع ہو گیا جب لیبر کی حکومت قائم ہوئی۔
کنزرویٹو پارٹی کے ایک طویل عرصہ اقتدار کے بعد ان غیر قانونی مہاجرین کو کو یہ یقین تھا کہ لیبر حکومت نے ہر صورت ریلیف دے گی۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے ہر ہفتہ 500 کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کیا جا رہا ہے، 2023 میں تقریباً 26 ہزار غیر قانونی تارکین وطن و پناہ گزین مہاجرین کو ان کے ممالک میں بھجوایا گیا تھا۔
امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، برطانیہ میں سیکس گرومنگ چوری ڈکیتی قتل منشیات فروش افراد کو گرفتار کرنا ہائی ٹارگٹ بن چکا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور جن خواہش مندوں نے سیاحتی ویزا حاصل کرنے کیلئے پہلے سے ہی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں وہ انٹرویو کیلئے ایمبیسی جانے سے گریز کر رہے ہیں۔
برطانیہ نے 2018 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 16400 غیر قانونی مہاجرین کو واپس بھیجا ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں پولینڈ کے 9 اعشاریہ 5 ، انڈیا کے 9 فیصد، پاکستان کے 5 اعشاریہ 9 فیصد، آئرلینڈ کے 4 اعشاریہ 5 فیصد کے علاوہ جرمنی رومانیہ نائجیریا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، اٹلی کے غیر قانونی مہاجرین آباد ہیں۔
کیئر اسٹارمر کی حکومت ان غیر قانونی مہاجرین کو کوئی قانونی حیثیت دینے کی بجائے اسے معیشت پر بوجھ قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کے دور اقتدار میں برطانیہ سے چارٹرڈ فلائٹوں سے وسیع پیمانے پر پاکستانیوں کو برطانیہ سے بے دخل کیا گیا تھا، اب بھی امریکہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک سے غیر قانونی مہاجرین کو وسیع پیمانے پر گرفتار کر کے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
امیگریشن حکام ان کی تعداد بتانے سے گریز کر رہے ہیں، یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یورپی ممالک میں بھی ٹرمپ پالیسی کو اپنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3431 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C