برطانیہ کا حزب اللہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
👁️ 103 بار دیکھا گیا
برطانیہ کا حزب اللہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ نے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت لبنانی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے سیاسی ونگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس تحریک کی رکنیت حاصل کرنا یا حمایت کرنا جرم ہوگا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ’حزب اللہ، مشرق وسطیٰ میں نازک صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم اس تنظیم کے کالعدم ملٹری ونگ اور سیاسی پارٹی میں تفریق نہیں کر پارہے ہیں، لہٰذا میں نے اس پورے گروپ پر قانونی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
یہ فیصلہ لندن میں فلسطین کی حمایت مظاہروں میں حزب اللہ کا جھنڈا نمایاں کرنے کے ردعمل میں کیا گیا، حزب اللہ کے جھنڈے میں رائفل موجود ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے حزب اللہ پر پابندی سے متعلق رائے شماری کی جائے گی۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ حزب اللہ کے ملٹری اور سیاسی ونگز میں تفریق موجود نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس فیصلے سے لبنان کے ساتھ مضبوط اور وسیع تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی‘۔
واضح رہے کہ حزب اللہ ایک مسلح تحریک ہے جو 1982 میں لبنان میں خانہ جنگی کے دوران قائم ہوئی تھی۔
اس جماعت کی جانب سے 2006 میں 2 اسرائیلی سپاہیوں کی گرفتاری پر جنگ کا آغاز ہوا تھا جو 34 روز جاری رہی، اس جنگ میں 12 سو افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
حزب اللہ، لبنان میں ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور کابینہ میں 3 اہم عہدوں پر موجود ہے۔
برطانوی حکومت 2016 میں مالی اور برکینا فاسو کی سرحد کے قریب بننے والے جہادی گروپ ‘انصار الاسلام’ پر بھی پابندی عائد کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ، دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت اب تک 74 عالمی دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4527 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C