برکس وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ تنازعے پر مشترکہ مؤقف اپنانے میں ناکام
👁️ 242 بار دیکھا گیا
برکس وزرائے خارجہ مشرقِ وسطیٰ تنازعے پر مشترکہ مؤقف اپنانے میں ناکام
نئی دہلی (ڈیلی اردو) برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس جمعہ 15 مئی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت بغیر کسی مشترکہ اعلامیے کے ختم ہو گیا، جب مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر ’’کچھ ارکان کے درمیان اختلافات‘‘ سامنے آئے۔
میزبان ملک بھارت نے کہا کہ یہ اختلافات اس چیلنج کو ظاہر کرتے ہیں جو اس بلاک کو درپیش ہے، کیونکہ وہ اپنا عالمی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک بھارتی بیان کے مطابق رکن ممالک نے خود مختاری، بحری سلامتی، اور مشرق وسطیٰ میں شہری انفراسٹرکچر اور عام شہریوں کے تحفظ جیسے معاملات پر ’’اپنے اپنے قومی موقف اور مختلف آراء‘‘ پیش کیں۔
بیان میں ایک فٹ نوٹ بھی شامل تھا، جس میں کہا گیا کہ ’ایک رکن‘ نے غزہ پٹی اور بحیرہ احمر اور باب المندب آبنائے کی سکیورٹی سے متعلق بعض حصوں پر تحفظات ظاہر کیے۔
برکس گروپ میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا، مصر، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
رکن ممالک بالخصوص ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اختلافات خاص طور پر ایران جنگ کے دوران زیادہ نمایاں ہوئے ہیں۔
جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برکس ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے، ان کے بقول، ’’غیر قانونی جارحیت‘‘ کی مذمت کریں۔ انہوں نے رکن ممالک سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی اداروں کے سیاسی طور پر استعمال کیے جانے کی مخالفت کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3431 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C