بلاول بھٹو زرداری کا نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا اعلان
👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلاول بھٹو زرداری کا نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا اعلان
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جارہی ہے، یہ حکومت پارلیمان کو چلنے نہیں دینا چاہتی، اپوزیشن پر مسلسل دباوَ بڑھایا جارہا ہے، ہم سے سیاست کرنے کا حق چھینا جارہا ہے، ایک جرم بھی ثابت نہیں ہوتا اور مزید کیسز بنائے جاتے ہیں، ہمیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، سیاسی رہنماوَں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں، یہ لوگ تعمیری تنقید کو بھی برداشت نہیں کرسکتے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے غیرقانونی نوٹس بھیجا، نیب کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیے تھے لیکن نیب نے 24 دسمبر کو کس بنیاد پر طلب کیا ہے، میں نے نیب کے سوالوں کا تفصیلی جواب دیا ہے، ہم نہ پہلے دباؤ میں آئے اور نہ اب آئیں گے۔ ہم بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لئے 24 دسمبر کو پیش نہیں ہوں گے۔ 27 دسمبر کو بی بی شہید کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے، ہمارے ساتھ 72 لوگ ہوں یا 72 ہزار، ہم لیاقت باغ جائیں گے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہواوَں کا رخ بدل رہا ہے، اب مالم جبہ اور بی آر ٹی کا کیس بھی چلے گا، کیا پنجاب کے شیر شاہ سوری نے کرپشن پر قابو پایا؟ حکومتی وزیروں کو پہلے سے کیسے پتہ ہوتا ہے کہ کون گرفتار ہورہا ہے؟۔ عدلیہ کا کام ہے کہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے، پاکستان کے عوام ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ اگلا سال انتخابات کا سال ہے اور تمام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3330 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C