بلغاریہ: مہاجرین کی بس کو روکنے والے دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلغاریہ: مہاجرین کی بس کو روکنے والے دو پولیس اہلکار ہلاک
صوفیہ (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) بلغاریہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک بس کو روکنے کی کوشش کرنے والے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں
بحیرہ اسود پر واقعے شہر بُرگاس میں یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب بس ڈرائیور نے شہر کی حدود ختم ہوتے ہی بارڈر کراسنگ پر بنی پولیس چوکیوں پر بس روکنے سے انکار کر دیا۔ یہ تفصیلات بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے ایک سینیئر اہلکار نے رپورٹرز کو بتائیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک رجسٹریشن نمبر پلیٹ والی بس میں 47 تارکین وطن سوار تھے، جن کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس کے ساتھ تصادم
غیر قانونی تارکین وطن سے بھری یہ بس ایک رہائشی علاقے میں داخل ہوئی تو پولیس نے اپنی گاڑی اس بس کے سامنے کھڑی کی اور اسے روکنے کی کوشش کی۔ بس رُکنے کی بجائے پولیس کی گاڑی کو روندتی ہوئی ساتھ ہی واقع ایک بس اسٹاپ سے جا ٹکرائی۔
اس دوران پولیس کار میں سوار دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم مزید کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔
بلغاریہ کی جغرافیائی اہمیت
بلغاریہ بلقان خطے کا سات ملین کی آبادی والا ملک ہے۔ اپنی جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور افغانستان سے یورپ کی طرف آنے والے مہاجرین کے لیے یہ ایک اہم روٹ مانا جاتا ہے۔ یہ راستہ اختیار کرنے والے تارکین وطن کی ایک چھوٹی سی تعداد اسی ملک میں رہنے کا ارادہ کر لیتی ہے جبکہ زیادہ تر تارکین وطن بلغاریہ کو امیر یورپی ممالک میں آنے کے لیے ایک راہداری کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
یورپی ممالک کی طرف سے امتیازی سلوک
دنیا بھر سے یورپ کا رُخ کرنے والے پناہ گزین، خاص طور سے طویل خانہ جنگی اور سیاسی بحران کے شکار عرب ممالک کے باشندے یورپی ممالک کے دوہرے معیار کی شکایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپ نے روس کی جنگ کے بعد یوکرینی پناہ گزینوں کو، جس طرح ہاتھوں ہاتھ لیا ہے، وہ یورپی ممالک کے دوہرے معیار کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔
2021 ء کے اوائل تک شام کا تنازعہ شروع ہونے کے 10 سال بعد یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے 10 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو پناہ دی تھی۔ ان میں سے تنہا جرمنی نے آدھے سے زیادہ شامی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دی تھی۔ دیگر یورپی ممالک نے ان مہاجرین کو انتہائی بددلی سے قبول کیا تھا اور کچھ نے تو ایسا کرنے سے بالکل ہی انکار کر دیا تھا۔
کچھ عرصہ قبل بلغاریہ کے وزیر اعظم کیرل پیٹکوف نے عرب مہاجرین کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا،” ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایسے تارکین وطن یا پناہ گزینوں کا کیا کیا جائے، جن کا ماضی غیر واضح ہے۔‘‘
اب بلغاریہ کے وزیر اعظم نے یوکرینی مہاجرین کو قبول کرتے ہوئے یہاں تک کہہ ڈالا ہے کہ ”یوکرینی باشندے ذہین، تعلیم یافتہ بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C