بلوچستان: ایران نے تفتان بارڈر بند کردیا
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ایران نے تفتان بارڈر بند کردیا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکام نے ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد پاکستان کے ساتھ تفتان سرحد بند کردی۔
نجی ٹی وی ڈان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امیگریشن اور ٹرانزٹ گیٹ برائے تجارت اور ٹیکس فری ٹریڈ گیٹ زیرو پوائنٹ بند رہا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں 780 افراد واپسی کے لیے امیگریشن کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں سرحد کی بندش کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔
لیویز فورس کے ایک افسر نے ڈان کو بتایا کہ ایرانی حکام نے جمعے کی رات گئے زبانی طور پر مقامی انتظامیہ کو سرحد کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔
دالبندین کے ایک رہائشی علی محمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا، اگر زاہدان میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو سرحدی علاقوں کو ایرانی تیل اور خوردنی اشیا کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4653 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C