بلوچستان: بی ایل اے نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دو اہلکار اغوا کر لیے
👁️ 360 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بی ایل اے نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دو اہلکار اغوا کر لیے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر و کمانڈنگ آفیسر محمد وسیم اور ان کے باورچی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام اور سرکاری ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار 20 مئی کو ژوب سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوئے تھے۔ قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں اغوا کر لیا، جبکہ گاڑی میں موجود ایک مسافر اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے “ڈیلی اردو کو ای میل” کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کو قلات کے مرکزی شاہراہ پر ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔
تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق یہ کارروائی ان کے انٹیلی جنس ونگ “زراب” کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ مزید تفصیلات جلد جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران شاہراہوں پر اغوا اور حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں گزشتہ روز زیارت اور اس سے قبل مستونگ میں بھی اسی نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C