بلوچستان: بی ایل اے کے حملوں میں تین پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 108 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بی ایل اے کے حملوں میں تین پاکستانی فوجی ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملوں میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ضلع بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا، پہلا حملہ فوج کے قافلے میں شامل اہلکاروں پر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔
بی ایل اے کے علیحدگی پسندوں نے مذکورہ مقام پر پہنچنے والے پاکستانی فوج کے مزید نفری کو بھی آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملوں میں پاکستانی فوج کے نائیک امان اللہ، سپاہی محمد طفیل اور سپاہی ابراہیم کھوسہ ہلاک ہوئے ہیں۔ ابراہیم کھوسہ کا تعلق نصیر آباد سے بتایا جاتا ہے۔
ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ کے مطابق علیحدگی پسندوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ شاہرگ میں بدھ کی رات ایک جھڑپ بھی ہوئی جس میں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5175 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C