بلوچستان: خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 شدت پسند ہلاک
👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 12 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاران میں 15 سے 20 شدت پسندوں نے پولیس سٹیشن، نیشنل بینک اور حبیب بینک کی عمارتوں پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 12 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس سٹیشن میں لوگوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
پاکستان کی وزارت داخلہ نے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام گروہوں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دے رکھا ہے۔ پاکستانی حکومت ان گروہوں پر بھارت کو پشت پناہی کا الزام لگاتی ہے، تاہم نئی دہلی ماضی میں ایسے الزامات کی تردید کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: 72 گھنٹوں میں 4 کمانڈروں سمیت 21 دہشت گرد ہلاک
13/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کو 3 ارب ڈالر کی منتقلی کی سختی سے تردید
13/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار،
13/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ
13/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک، 2 لاشیں برآمد
13/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C