بلوچستان: خضدار میں دستی بم حملہ، ایک بچہ ہلاک، 6 زخمی، پنجگور سے سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش برآمد
👁️ 319 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں دستی بم حملہ، ایک بچہ ہلاک، 6 زخمی، پنجگور سے سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں اتوار کی شب ایک گھر پر دستی بم حملے میں ایک بچہ ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہاں دو بھائیوں کا خاندان مقیم تھا۔ دونوں بھائی سندھ کے علاقے کشمور سے تعلق رکھتے ہیں اور وڈھ میں کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں۔
ایس ایچ او عبدالوہاب کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے بچے کی عمر تقریباً آٹھ برس تھی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کے بعد ایک سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاش چکل کلگ کے علاقے سے ملی۔ اہلکار کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ ایس ایس پی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حملہ آوروں کی جلد شناخت اور گرفتاری کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق سے ایران کے لیے پروازیں اکتوبر میں بحال ہوں گی، خصوصی اجازت مل گئی
29/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C