بلوچستان: زیارت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے لیویز فورس کے اہلکار کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایک روز قبل دہشت گردوں نے لیویز پولیس اسٹیشن پر ایک الگ حملے میں اہلکاروں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر ان کا سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکلیں چھین لی تھیں۔
پولیس کے مطابق ہفتے کو لیویز اہلکار گل زمان گھر واپس جا رہے تھے جب انہیں زیارت کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے میڈیکو لیگل کارروائیوں کے بعد ہسپتال کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہلکار کو گولیاں لگنے کے متعدد زخم آئے، جس کی وجہ سے ان کی فوری موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ کسی نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور فائرنگ کے پیچھے محرکات واضح نہیں ہیں، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے میت ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل جمعہ کی رات ہوشاب کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے لیویز تھانے میں گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اندھیرے میں فرار ہونے سے پہلے لیویز اہلکاروں سے تمام ہتھیار، موبائل فون، نقدی جمع کی، اہلکاروں نے مزید کہا کہ انہوں نے لیویز اہلکاروں کی موٹر سائیکلیں بھی چھین لیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے تھانے میں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد سلیم کو لکھے گئے خط میں وزیر داخلہ نے کہا کہ تربت کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے اور انکوائری کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C