24/September/2026

طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے

طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے

ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کی طرف داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے تمام چھ میزائلوں کو سعودی فضائی دفاع نے کامیابی سے روک لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی کارروائی کے نتیجے میں طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں اور کشیدگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے دفاعی نظام فعال ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں میزائل حملوں کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور میزائلوں کے ممکنہ لانچ مقامات سے متعلق معلومات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C